پروفیسر حسن ظفر عارف کی کیمیائی رپورٹ میں موت کے غیر طبعی ہونے کے شواہد نہیں ملے

پروفیسر حسن ظفر عارف کی کیمیائی رپورٹ میں موت کے غیر طبعی ہونے کے شواہد نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں ان کی موت کے غیر طبعی ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔پروفیسر حسن عارف ظفر کی لاش ملنے کے بعد سے ہی ان کی موت پر سوال اٹھائے جارہے تھے جب کہ ان کی صاحبزادی کی جانب سے بھی والد کی موت کو طبعی قرار دیا گیا تھا۔پروفیسر حسن ظفر عارف کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق کیمیائی تجزیے میں جسم کے مختلف اعضا کا معائنہ کیا گیا لیکن تجزیے میں زہر خورانی اور غیرطبعی موت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حسن ظفر عارف دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا بائی پاس آپریشن بھی ہوچکا تھا۔
پروفیسر حسن

مزید :

علاقائی -