نمک منڈی پارکنگ پلازہ ، ضلعی حکومت اور تاجر وں کے مابین کامیاب مذاکرات

نمک منڈی پارکنگ پلازہ ، ضلعی حکومت اور تاجر وں کے مابین کامیاب مذاکرات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)نمک منڈی پارکنگ پلازہ ‘ضلعی حکومت اور تاجروں کے مابین مذاکرات کامیاب ‘تاجر 6 فروری تک رضاکارانہ دکانیں خالی کرانے پر رضامند ‘ پارکنگ پلازہ کی تعمیر 6 ماہ میں مکمل کرکے پرانے کرائے داروں کو دوبارہ دکانیں الاٹ کی جائیگی‘ کسی کو بے روزگار نہیں کیاجائیگا‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت نمک منڈی پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور تاجروں کے تحفظات دورکرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران خان‘ ڈسٹرکٹ ممبران تقدیر علی ‘ مبشر منظور ‘سعید الرحمان صافی جبکہ تاجروں کے 15 رکنی وفد نے تاجر رہنماؤں ملک مہر الہی‘ شوکت علی اور حاجی جہانگیر کی قیادت میں شرکت کی اس موقع پر تاجروں نے پارکنگ پلازہ کے تعمیر کے حوالے سے ضلع ناظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اجلاس میں ضلع ناظم محمدعاصم خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ جو کہ نمک منڈی اور ملحقہ علاقو ں میں ٹریفک کی روانی برقرا ر رکھنے اور ضلعی حکومت کی آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہے اس موقع پر ضلع ناظم نے تاجروں کو یقین دلایا کہ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے کسی کو بے روزگار نہیں کیاجائیگا ضلعی حکومت اور تاجروں کے مابین مذاکرات ہوئے جس کے بعد طے پایاکہ تاجر15 دنوں کے اندر6 فروری تک اپنی دکانیں خالی کرائیں گے جبکہ ضلعی حکومت 6 ماہ کے اندر پلازہ تعمیر کرکے پرانے کرائے داروں کو دکانیں الاٹ کرے گی جبکہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ٹرانسفر کا مسئلہ بھی حل کردیا جائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تعاون کرنے اور رضاکارانہ طور پر دکانیں خالی کرانے پرانکا شکریہ اداکیا اور کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت کسی کو بے روزگا نہیں کرے گی بلکہ انکو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گی اجلاس میں ضلع ناظم کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنے پر انکا شکریہ اداکیا اور تاجروں کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔