لاہور: اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کیلئے سہولت سینٹر قائم کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کے لئے لاہور میں سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیے ہیں۔