لاہور، بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد گرفتار، 10 بچے برآمد

لاہور، بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد گرفتار، 10 بچے برآمد
لاہور، بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد گرفتار، 10 بچے برآمد
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی )لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے۔  برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔