ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے، روس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے، روس نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے، روس نے خطرے کی گھنٹی بجادی
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  روس کے سیکیورٹی عہدیدار  اور سابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے  ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے  کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز  کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس  کو بتایا "دنیا میں تنازعات اور جغرافیائی سیاسی رقابت میں اضافے کے پس منظر میں ایٹمی طاقوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔"

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ نیٹو اپنے مشرقی حصے میں سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے اور وہاں دفاعی اور جارحانہ مشقیں کر رہا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کا کہنا ہے کہ یہ روس ہے جو کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ کیونکہ اس نے  2023 میں اپنے اتحادی بیلاروس میں ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار تعینات کیے تھے۔  بیلاروس تین نیٹو ممالک کے ساتھ سرحد رکھتا ہے۔

شوئیگو نے کہا کہ روس اور بیلاروس مغرب کی جانب سے اندرونی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف پیشگی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ بیلاروس اب روس کے ایٹمی ہتھیاروں کی چھتری تلے محفوظ ہے۔