امریکہ کی تین ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات،6 ہلاک ،5زخمی

امریکہ کی تین ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات،6 ہلاک ،5زخمی
امریکہ کی تین ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات،6 ہلاک ،5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔تین مختلف ریاستوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں6افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق امریکہ کی تین ریاستوں ،ٹیکساس،اوہائیو اور ورجینیامیں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں پانچ افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوئے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کوہلاک کردیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر ہی پہنچ گئی اور حملہ آورکو نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالا۔
دوسرا واقعہ ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں خو ش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دو افراد کو گولیاں لگیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کا تیسرا واقعہ ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاں حکام کے مطابق تین افرادکو گولیاں لگیں۔تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
دوسری جانب سکیورٹی حکام کے مطابق ان واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
خیال رہے حالیہ دنوں میں امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے گن کنٹرول پالیسی پر حسب سابق بحث چھیڑ دی ہے۔