عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہو رہے ہیں: احسن اقبال

عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہو رہے ہیں: احسن اقبال
عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہو رہے ہیں: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ ہماری معیشت تباہ ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کو صرف نواز شریف نظر آ رہے ہیں، عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہو رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نون لیگی رہنما نے کہا کہ نہ عمران خان کو معیشت کا پتہ ہے اور نہ ہی ریفارمز کا پتہ ہے، ڈیولپمنٹ بجٹ کاٹنے سے 6 لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہوئے، برآمدات نیچے جا رہی ہیں، بیرونی سرمایہ کاری 25 فیصد کم ہو رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ واپس جا کر نواز شریف کا فریج اور اے سی بند کروں گا، عمران احمد نیازی پاکستان کے گورباچوف بن چکے ہیں، وہ ریفارمز کا مطلب ہی نہیں جانتے، ریفارم کردار کشی، الزام تراشی اور جبر سے نہیں ہوتی، ریفارم اسٹیک ہولڈرز کی اعتماد سازی سے ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -