افغان کرکٹ بورڈ کا انڈر19سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

افغان کرکٹ بورڈ کا انڈر19سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔ ترجمان اے سی بیکے مطابق  آئی سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سہ فریقی یوتھ سیریز کیلئے بات کی۔

 اے سی بی ترجمان نے کہا کہ مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کیلئے بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل وائٹ بال سیریز کے لئے تین مختلف بورڈز سے بات ہوئی ہے۔ترجمان افغانستان بورڈ نے کہا کہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کیلئے امکانات پر بات کی۔واضح رہے کہ حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد اغفان کرکٹ ٹیم نے دنیا میں اپنی ایک شناخت بنا لی ہے۔