طلاق کی افواہوں پر جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے خاموشی توڑ دی

طلاق کی افواہوں پر جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے خاموشی توڑ دی
طلاق کی افواہوں پر جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)طلاق کی افواہوں پر معروف موسیقار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے خاموشی توڑ دی۔

ایک تازہ انٹرویو میں ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے انہیں پہلے دن سے نشانے پر رکھا ہوا ہے کہ ان کا رشتہ ٹوٹ رہا ہے۔لوگوں میں یہ بات پھیلائی گئیں کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی طلاق ہو رہی ہے۔وہ اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور وہ دونوں بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی تھیں کہ وہ ایک بڑے راز کو چھپا رہی ہیں اور وہ اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھیں۔

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔

مزید :

تفریح -