عقیدہ توحید وعقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیادہیں،میاں محمد افضل 

عقیدہ توحید وعقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیادہیں،میاں محمد افضل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)اسلامک ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین اور دینی واسلامی سکالر میاں محمد افضل نے جامع مسجد توحید اشاعت القرآن الرحمن گارڈن لاہور میں سرپرست میاں نزیر احمد کی صدارت میں منعقدہ ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام کے دوبنیادی عقائدہیں ایک عقیدہ توحیدیعنی اللہ کی وحدانیت اوردوسرا عقیدہ رسالت ؐیعنی ختم نبوت پر کامل یقین ہی ایمان ہے۔


 میاں افضل نے کہاکہ عقیدہ توحید و عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے جن پر غیرمشروط طورپر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے انہوں مزیدکہاکہ عقائدکا درست ہونا دین کی بنیاد ہے اور اسی طرح صحیح  اسلامی عقائد واعمال پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا وآخرت کی تمام ترکامیابی وکامرانی کارازمضمرہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو صحیح عقائدواعمال اورتعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔(آمین)