ڈپلومیٹک انکلیومیں شٹل سروس کے غیرقانونی ٹھیکے ،احتساب عدالت کا سابق چیئرمین سی ڈی اے پر فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ

ڈپلومیٹک انکلیومیں شٹل سروس کے غیرقانونی ٹھیکے ،احتساب عدالت کا سابق ...
ڈپلومیٹک انکلیومیں شٹل سروس کے غیرقانونی ٹھیکے ،احتساب عدالت کا سابق چیئرمین سی ڈی اے پر فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین سی ڈی اے پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے ،کامران لاشاری سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 15 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ڈپلومیٹک انکلیومیں شٹل سروس کے غیرقانونی ٹھیکے کے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے سابق چیئرمین سی ڈی اے پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے ،کامران لاشاری سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 15 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔
عدالت نے کامران لاشاری،سابق ڈی جی پلاننگ سرورسندھوسمیت 11 ملزمان کو طلب کرلیا،عدالت نے ملزمان کوریفرنس کی نقول فراہم کردیں ،ملزمان پر 2 ایکڑاراضی غیرقانونی الاٹ کرنے،شٹل سروس ٹھیکہ دینے کاالزام ہے ۔