سابق بھارتی کرکٹر شیف بن گئے، نیدرلینڈز میں ریسٹورنٹ کھول لیا، کھانے والوں کا رش لگ گیا

سابق بھارتی کرکٹر شیف بن گئے، نیدرلینڈز میں ریسٹورنٹ کھول لیا، کھانے والوں ...
سابق بھارتی کرکٹر شیف بن گئے، نیدرلینڈز میں ریسٹورنٹ کھول لیا، کھانے والوں کا رش لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے سریش رائنا نے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ریسٹورنٹ کھول لیا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ایمسٹرڈیم میں رائنا انڈین ریسٹورنٹ کو متعارف کراتے ہوئے پرجوش ہوں، ریسٹورنٹ میں صارفین کو بھارتی کھانوں کا مستند ذائقہ فراہم کیا جائے گا۔ سریش رائنا نے ٹوئٹر پر کھانے پکانے کی اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ کھانے اور کھانا پکانے کا میرا جذبہ مثالی حیثیت رکھتا ہے، میں بھارتی کھانوں کو یورپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

سابق کرکٹر خود کھانے کے شوقین ہونے کے علاوہ اکثر گھر میں کھانا پکاتے ہوئے اپنی تصویریں شیئر کرچکے ہیں۔ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں انہیں نے 7 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

رائنا نے آئی پی ایل میں 205 میچ کھیلے ہیں اور ناقابل شکست سنچری سمیت 5 ہزار 500 سے زیادہ رنز بنائے۔ بھارتی کرکٹر نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور گجرات لائنز کی نمائندگی کی تھی۔

مزید :

کھیل -