ٹیکسوں کی بھرمار پر حکومتی رکن ایف بی آر حکام پر برس پڑیں
اسلام آباد(آئی این پی) ٹیکس لگانے والی حکومت کی اپنی ممبر سینیٹ انوشے رحمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام پر برس پڑیں۔ اپنے ایک بیان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سینیٹر انوشے رحمان نے ایف بی آر حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بازار جایا کریں اور دودھ، مرغی خریدا کریں، آپ یہ چیزیں خریدیں گے تو آپ میں ہمدردی پیدا ہوگی، جب آپ بھی یہ چیزیں نہیں خرید سکیں گے تب آپ کو احساس ہو گا۔ انوشے رحمان نے پوچھا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟۔
انوشے رحمان