سعودی عرب، منشیات سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں سمیت کئی گرفتار
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں منشیات سمگلروں کیخلاف گرفت سخت کردی گئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں پاکستانی شہریت کے دو باشندوں کو 4.7 کلو گرام منشیات فروخت کرنے پر گرفتار کرنے کا اعلان کیا یہ دونوں منشیات کی میتھیمفیٹامین (شبو)کو پھیلانے میں ملوث تھے عرب ٹی وی کے مطابق اسی وقت طائف گورنری میں سپیشل روڈ سیکیورٹی فورس نے پاکستانی شہریت رکھنے والے مزید 3باشندوں کو گرفتار کیا ان سے بھی نشہ آور شبو برآمد کی گئی جو انہوں نے گاڑی میں چھپا رکھی تھی۔ شبو سے نمٹنے میں پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ دو روز میں سعودی عرب نے ریاض میں 26 کلو گرام منشیات میتھیمفیٹامین شبو فروخت کرنے پر پاکستانی شہریت کے حامل دو باشندوں کو گرفتار کر لیا سعودی محکمہ نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ کے علاقے سے یمنی شہریت کے 4 باشندوں کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔الجوف کے علاقے میں ایک سعودی شہری کو منشیات کی بھنگ اور گولیوں کو فروغ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا جازان کے علاقے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 295 کلو گرام نشہ آور قات پلانٹ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسداد منشیات مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ایک حالیہ کارروائی میں اردنی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے تقریبا 9.5 ملین کی منشیات کی سمگلنگ کی دو کارروائیوں کو ناکام بنا دیا۔
منشیات برآمد