شوبز سے دوری اختیار کرنا آسان نہیں، مدیحہ افتخار

 شوبز سے دوری اختیار کرنا آسان نہیں، مدیحہ افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ اداکاری چھوڑنا بہت مشکل کام ہے اس  بات پر مجھے اب یقین ہوگیا ہے۔ دو بار شوبز دنیا سے دور ہو کر ایک بار پھر واپسی کرنے والی اداکارہ  نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  جب میں اداکاری کر رہی تھی اس دوران سوچا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب شادی کرلینی چاہیے تاکہ اس زندگی کو بھی انجوائے کرسکوں۔   مدیحہ افتخار نے کہا   کوئی بھی اداکار اداکاری نہیں چھوڑ سکتا، میں خود بھی پہلے اس بات پر یقین نہیں رکھتی تھی لیکن اب مجھے بھی یقین ہوگیا ہے کہ ایسا ہی ہے، بطور اداکار ہم کبھی کبھی ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں تو اداکاری چھوڑنیکا سوچتے لیکن پھر بھی اداکاری کو خیر آباد بھی نہیں کہہ پاتے۔

  مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے مزید کہا کہ اس وقت بھی بے شمار پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں امید ہے کہ سب میں میری اداکاری پسند کی جائے گی مزید کہا کہ میرا شوبز میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اس لئے میں نے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ 

مزید :

کلچر -