کھیل افراد اور معاشرے کیلئے ضروری ہیں، طاہر محمود
سیالکوٹ (بیورورپورٹ) سماجی شخصیت، میاں طاہر محمود نے کہا ہے کہ کھیل افراد اور معاشرے کیلئے ضروری ہیں۔ کھیل کود سے صحت مند سوچ پروان چڑھتی ہے۔ نوجوانوں میں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارہ فروغ پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”کھیلوں“ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باقائدگی سے جسمانی سر گرمی مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع میسر آسکیں اور ان میں کھیلوں کا رحجان مزید پروان چڑھ سکے۔