مرغی کا گوشت مسلسل دوسرے روز بھی سستا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحیٰ کے بعد سے مرغی کے گوشت کی طلب میں کمی کے باعث قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔گزشتہ روز برائلر مر غی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی تھی جبکہ آج گوشت 24 روپے کلو مزید سستا ہو گیا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 394 روپے مقرر کی گئی ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 262 روپے جبکہ پرچون ریٹ 272 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔