وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 24 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے -