پنجاب اسمبلی:توہین مذہب سےمتعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور

پنجاب اسمبلی:توہین مذہب سےمتعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور
پنجاب اسمبلی:توہین مذہب سےمتعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی  میں توہین مذہب سےمتعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔

سپیکر ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ  پے در پے چرچز پر حملے اور توہین مذہب جیسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے مختلف توہین مذہب کے واقعات پر قرارداد ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے جیسا کہ آئین پاکستان میں درج ہے اور پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظر میں برابر ہے،یہ ایوان ہماری حالیہ موب لنچنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے، اس بات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ حال ہی میں ملک کےمختلف علاقوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،یہ ایوان ہولناک اور المناک واقعات کی شدید مذمت کرتا ہےکسی بھی مہذب معاشرے میں یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا، یہ ایوان وفاقی اورصوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتیں ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کریں، توہین مذہب کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے اور متعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے، عدالتوں سے  انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔