ٹویوٹا کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ آج سے 27 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

ٹویوٹا کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ آج سے 27 مارچ تک بند کرنے کا اعلان
ٹویوٹا کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ آج سے 27 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹویوٹا نے پاکستان میں پلانٹ آج سے 27 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی آٹو کمپنیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، ایل سی مسائل کے سبب ٹویوٹا نے اپنا پلانٹ آج (24 مارچ) سے 27 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت اور ایل سی  نہ کھلنے سمیت مسائل نے ہونڈا کمپنی کو شدید خسارے میں مبتلا کر دیا۔

ٹویوٹا نے پلانٹ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلامیہ پاکستان سٹاک ایکس چینج کو بھجوا دیا، اس سے پہلے ٹویوٹا کمپنی سنگل شفٹ میں پلانٹ پر کام جاری رکھے ہوئے تھی۔

مزید :

بزنس -