بھارت کے معروف ترین فلمساز دنیا سے رخصت ہو گئے 

بھارت کے معروف ترین فلمساز دنیا سے رخصت ہو گئے 
بھارت کے معروف ترین فلمساز دنیا سے رخصت ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلم لفنگے پرندے اور مردانی کیلئے مشہور بھارتی فلمساز پردیپ سرکار67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پردیب سرکار پرینیتا، ہیلی کاپٹر ایلا، لفنگے پرندے اور مردانی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔ آج صبح ہدایت کار ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر ساتھی ہدایتکار کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے د±کھ کا اظہار کیا۔پردیپ سرکار کی موت پر اداکار اجے دیوگن، منوج باجپائی اور نیل نتن مکیش، جنہوں نے فلمساز کے ساتھ فلم لفنگے پرندے میں کام کیا تھا ہدایتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کی۔
یاد رہے کہ پردیپ سرکار ڈائیلاسز پر تھے اور ان کی پوٹاشیم کی سطح بہت کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

مزید :

تفریح -