کم جونگ ان کی بیٹی کی میزائل تجربے کے دوران پہنی گئی جیکٹ کی قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں

کم جونگ ان کی بیٹی کی میزائل تجربے کے دوران پہنی گئی جیکٹ کی قیمت جان کر ہوش ...
کم جونگ ان کی بیٹی کی میزائل تجربے کے دوران پہنی گئی جیکٹ کی قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں
سورس: KCNA

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی صاحبزادی کم جو اے، جن کی عمر تقریباً 10 یا 11 سال بتائی جاتی ہے،  کی شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے گزشتہ ہفتے اپنے والد کے ساتھ ایک اور میزائل تجربے میں شرکت کی تصویر کھینچی۔ کم جو اے نے سیاہ لحاف والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ہوا سونگ 17   ٹیسٹ لانچ کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور ان کی بیٹی نے 16 مارچ کو کی تھی۔

جنوبی کوریا کے براڈکاسٹر ٹی وی چوسن نے اس جیکٹ  پر مخصوص سلائی کو نوٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا  کہ یہ جیکٹ بالکل اسی طرح دکھائی دیتی ہے جسے فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس کرسچن ڈائر نے فروخت کیا تھا۔ فیشن ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ  میں 10 اور 12 سال کے بچوں کے سائز کی یہ جیکٹ 2800 ڈالر (تقریباً 8 لاکھ روپے)   میں فروخت ہوتی ہے۔

دی میٹرو نیوز کے مطابق، کم کے تین مشہور بچوں میں سے ایک، جواے،  پہلی بار عوامی طور پر پچھلے نومبر میں ایک بڑے بیلسٹک میزائل تجربے کے دوران سامنے آئی تھیں، اس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ کم جونگ ان کی وارث ہوسکتی ہیں۔