خدیجہ شاہ کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کے واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا،انویسٹی گیشن پولیس خدیجہ شاہ کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ شاہ نے سی آئی اے اقبال ٹاﺅن کو گرفتاری دی تھی،سی آئی اے نے خدیجہ شاہ کو ویمن تھانہ لٹن روڈ منتقل کر دیاتھا،
خدیجہ شاہ کی گرفتاری سے قبل ایک آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان کی وطن کیلئے خدمات کو گردانتے ہوئے کہا تھا کہ میرے جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں، آپ ہمارے ساتھ برا سلوک نہ کریں، مجھے اورمیرے جیسی خواتین کو مثال نہ بنائیں، خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں سرنڈر کرنے جارہی ہوں، یہ فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ پچھلے کئی دن مشکل میں گزرے ہیں، اپنی پرواہ نہیں لیکن فیملی کیساتھ جو کیا، وہ قابل برداشت نہیں، آدھی رات کو شوہر، بھائی اور والد کو لے کر گئے، میرے والد شوگر کے مریض ہیں، میری بھابھی اور بہن کو لے جانے والے تھے، میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے کسی بھی شخص کو ایسی اذیت سے گزرنا پڑا۔