جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک

جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی ...
جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں واقع پا ک فوج کے ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو)  پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں کہ شوزب کنول نے کہا ہےکہ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے۔ یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ لیاقت باغ والی جگہ پر وہاں کارکنان اور پولیس کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے، صدر جانے کا راستہ نہیں، تمام راستے بند ہیں۔ 

فرح مزید کہتی ہیں کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ کو دھکے مار مار کر واپس بھیج رہے ہیں مگر سماویہ ہیروئین بنی ہوئی ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ وہ آرمی تنصیبات پر حملوں میں شامل نہیں مگر یہ آڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جونیئر قیادت بھی اس میں ملوث رہی ہے۔ مبینہ آڈیو میں فرح دیگر خواتین کو اکسا رہی  ہیں کہ مخصوص مقام پر پہنچنا ہے۔

مزید :

قومی -