شاہین آفریدی پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے

 شاہین آفریدی پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان ...
 شاہین آفریدی پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔

پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹر 2 میں گزشتہ روز لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، یہ شاہین آفریدی کی بطور کپتان پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں چھٹی کامیابی تھی جو کسی بھی کپتان کی اس مرحلے میں سب سے زیادہ کامیابیاں ہیں۔

پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی 5 کامیابیوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سرفراز احمد(کوئٹہ گیڈی ایٹرز) ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)  اور محمد رضوان(ملتان سلطانز) 4،4 کامیابیوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -