پی ایس ایل سے آؤ ٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان  ڈیوڈ وارنرکا مؤقف آگیا، پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پی ایس ایل سے آؤ ٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان  ڈیوڈ وارنرکا مؤقف ...
پی ایس ایل سے آؤ ٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان  ڈیوڈ وارنرکا مؤقف آگیا، پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی )پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی کپتان کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ آئندہ بھی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور ٹیم کو فائنل4 مرحلے تک پہنچایا۔

38 سالہ ڈیوڈ وارنر  نے کہا  کہ پاکستان آکر ان کا دل بہت خوش ہوا اور وہ آئندہ بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلیمنیٹرز میں توقع کے مطابق نتیجہ نہ آ سکا، لیکن اس ٹیم پر فخر ہے۔ ہمارے ٹیم کے مالک بہت سادہ لوح ہیں اور انہوں نے بے حد سپورٹ کیا۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -