اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کافیصلہ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے ...
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 62 حساس عمارتوں پر فوج، پویس اور رینجرزتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان 62 عمارتوں میں 2 یا اس سے زائد پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 7 ہزار 752 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اور 1,032 خواتین اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز اور ایف سی کے 600 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔