ہماری حکومت کو تاریخی خسارے ورثے میں ملے ،اگرقرضوں پر سود ادا نہ کرنے ہوتے تو آج پرائمری سرپلس میں کھڑے ہوتے، وزیراعظم عمران خان

ہماری حکومت کو تاریخی خسارے ورثے میں ملے ،اگرقرضوں پر سود ادا نہ کرنے ہوتے تو ...
ہماری حکومت کو تاریخی خسارے ورثے میں ملے ،اگرقرضوں پر سود ادا نہ کرنے ہوتے تو آج پرائمری سرپلس میں کھڑے ہوتے، وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہماری حکومت کو تاریخی خسارے ورثے میں ملے گزشتہ 4 سالوں میں پہلی بار کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے ،قرضوں پر سود ادا نہ کرنے ہوتے تو آج پرائمری سرپلس میں کھڑے ہوتے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کو تاریخی خسارے ورثے میں ملے ،ساڑھے 19 ارب ڈالر کاکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ تھا،انہوں نے کہا کہ ڈالر ملک سے باہر جا رہاتھا جس سے روپیہ گراتو مہنگائی میں اضافہ ہوا،روپے کو مستحکم رکھنے کیلئے ڈالرز کا ریزرو تک ختم ہو چکاتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں پہلی بار کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے ،ڈالر ملک سے باہر جانے کی بجائے پاکستان آر ہا ہے ،انہوں نے کہا کہ قرضوں پر سود ادا نہ کرنے ہوتے تو آج پرائمری سرپلس میں کھڑے ہوتے،یہ اشارے اس امر کا ثبوت ہیں کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہو گیا ہے ۔