مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سمیع خان

مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سمیع خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ اچھے اداکار سے اس کے مداح برے کردار میں بھی محبت کرتے ہیں ایسے وقت میں جہاں زیادہ تر اداکار روایتی ڈراموں میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرو یو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف قسم کے کردار ادا کرنے سے ایک اداکار کو جو تجربہ ملتا ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ایک ڈرامے میں میرا کردار ایک مثبت اور اچھے شخص کا ہے جبکہ دوسرے ڈرامے میں کردار بالکل بھی اچھا نہیں۔ ایسے میں فنکار کے لئے مشکل ترین صورتحال ہوتی ہے،اچھے موضوعات پر ڈرامے بننے سے ناظرین کی ٹی وی میں دلچسپی بڑھی ہے بلکہ اچھے ڈراموں نے فلموں کی کمی کو بھی پورا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -