آرمی چیف کے عہدے کے لیے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

آرمی چیف کے عہدے کے لیے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہیں؟
آرمی چیف کے عہدے کے لیے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کے عہدے کے لیے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے ہے جنہوں نے اپنی سروس کا آغاز آفیسرز ٹریننگ سکول کے 17ویں کورس میں منگلا سے کیا تھا جس کے بعد انہیں فرنٹئیر فورس ریجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن دیا گیا تھا۔
بطور لیفٹیننٹ کرنل عاصم منیر نے سعودی عرب میں بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔ عاصم منیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بطور بریگیڈیئر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز بھی کام کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ اُس وقت ٹین کور کمانڈ کر رہے تھے۔اپنی سروس کے دوران وہ متعدد پوسٹوں پر تعینات رہے تاہم ان کی اہم تعیناتی سنہ 2017 میں بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ڈی جی ایم آئی) تھی جس کے بعد سنہ 2018 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
سنہ 2019 میں انہیں کور کمانڈر 30 کور یعنی گوجرانوالہ میں بھی تعینات کیا گیا تھا اور اکتوبر 2021 میں انہوں نے اس عہدے کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کی تھی۔اپنے کیریئر کے دوران وہ لگ بھگ آٹھ ماہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجینس ایجنسی (آئی ایس آئی) بھی کام کر چکے ہیں۔
عاصم منیر تھری سٹار جنرل ہیں اور فی الحال بطور کوارٹر ماسٹر جنرل (کیو ایم جی) پاکستان کی فوج میں ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -