اسٹیبلشمنٹ حکومت کا بوجھ مزید نہیں اٹھائے گی،آصف کرمانی
لاہور (آئی ا ین پی) سینئر سیاستدان آصف کرمانی نے دعوی کیا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ کی حمایت نہ رہے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرجائے گی۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آ ئی کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کا بوجھ مزید نہیں اٹھائے گی۔، اگر اسٹیبلشمنٹ حکومت سے ہاتھ اٹھا لے تو پی ٹی آئی کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی حکومت گر جائے گی۔
آصف کرمانی