بروقت ویکسی نیشن سے بچوں کو پولیوسے بچایا جاسکتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

بروقت ویکسی نیشن سے بچوں کو پولیوسے بچایا جاسکتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب
بروقت ویکسی نیشن سے بچوں کو پولیوسے بچایا جاسکتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کوانسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بروقت ویکسی نیشن سے بچوں کوپولیوسے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیوکے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل حکومت کی ذمے داری ہے، والدین اپنے بچوں کوانسداد پولیوقطرے لازمی پلائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وطن عزیزسے پولیوکا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، انسداد پولیو سے بچاؤ کےلئے دنیا بھر میں سیمینارز، ورکشاپ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔