سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قو م سے اہم خطاب، حکومت نے وقت تبدیل کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب سے واپسی کے بعد قوم سے خطاب کا وقت تیسری بار تبدیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کے 2روزہ دورے سے وطن واپس آنے کے بعد قو م سے خطاب کا وقت تیسری بار تبدل کر دیا گیا، حکومت کی جانب سے پہلے خطاب کا وقت آج شام 7بج کر 15 منٹ دیا گیا لیکن کچھ دیر کے بعد خطاب کو ایک گھنٹے کیلئے موخر کرکے اس کا وقت 8بج کر 15 منٹ مقرر کیا گیا ، تاہم اب تیسری مرتبہ وزیراعظم کے خطاب کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ،اب نئے وقت کے مطابق عمران خان 7بج کر45 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے ۔اپنے خطاب میں عمران خان دورہ سعودی عرب پر اور ملکی معیشت کے معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ بجلی ، گیس کے حوالسے سے بھی بات کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روزسعودی عرب کے 2روزہ سرکاری دورہ کرکے وطن واپس آئے ہیں۔ دورہ سعودی عرب کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کا ریٹ بھی کم ہوا ہے ۔