افسران کے بغیر اجازت دفاتر اور ضلع چھوڑنے پر پابندی

افسران کے بغیر اجازت دفاتر اور ضلع چھوڑنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)افسران پر بغیر اجازت دفاتر اور ضلع چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مئیر لاہور نے حکم نامہ جاری کر دیا۔مئیر لاہور کرنل(ر) یٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ افسران کے خلاف سائلین کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ کون کدھر جائے گا اب سب بتانا ہو گا۔ حکم نامہ چیف کارپوریشن آفیسر، ڈپٹی چیف آفیسر،چیف افسران اور میٹروپولیٹن چیف کارپوریشن آفیسر پر لاگو ہو گا۔مئیر لاہور کہتے ہیں کہ حکم عدولی کرنے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ مراسلے کی کاپی سیکرٹری بلدیات، کمشنر اورڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو بھجوا دی گئی۔