ٹانک،جنوبی وزیرستان،پی ٹی سی پروگرام کیلئے مختص کروڑوں روپے خرد برد کی نذر،سرکاری سکول کنڈرات میں تبدیل
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: صوبائی حکومت کی جانب سے پی ٹی سی پروگرام کے تحت فراہم کردہ کروڑوں روپے خرد برد کی نذر، سرکاری سکول کھنڈرات میں تبدیل: تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ منتوئی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول نصیب خان کوٹ ایک عشرے سے خستہ حالی کے باعث اور رپئیرنگ کے انتظار میں سکول کے اساتذہ نے بھی سکول پر ڈیوٹی دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔زرائع کے مطابق پچھلے 6 مہینوں سے یہ سکول صرف اس لیے بند ہے کیوں کہ اس کی ریپئرنگ کے لیے کئی دفعہ درخواست دی گئی مگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے دے کر پوسٹنگ حاصل کرنے والے افسران کو رشوت نہیں دی گئی۔ واضح رہے اس وقت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سکولوں کی ریپئیرنگ اور PTC فنڈ میں بدعنوانیاں منظر عام پر اگئی ہیں جس کا کوئی آڈٹ نہیں اور نہ کسی سکول میں مرمتی کا کام کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ضلعی ایجوکیشن آفیسر اور دفتری عملے بوگس بلوں کے ذریعے پی ٹی سی فنڈ کے کروڑوں روپے قومی خزانے سے نکال کر ہڑپ کردیا گیا ہے۔گاوں مانتوئی کے لوگوں نے، منسٹر شہرام تراکئی اور وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ انکے بچوں کے حال پر رحم کیا جائے انکے سکول کی بلڈنگ تعمیر کروائی جائے تاکہ پسماندہ علاقے مانتوئی کے بچے تعلیم کے زیور سے محروم نہ ہوں۔