پارا چنار میں قبائل کے مابین فائرنگ دوسرے روز بھی جاری، 8 افراد جاں بحق

پارا چنار میں قبائل کے مابین فائرنگ دوسرے روز بھی جاری، 8 افراد جاں بحق
پارا چنار میں قبائل کے مابین فائرنگ دوسرے روز بھی جاری، 8 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارا چنار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پارا چنار میں قبائل کے درمیان شروع ہونے والی فائرنگ آج دوسرے روز بھی جاری ہے ، جھڑپ میں اب تک 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارا چنار میں دو قبائل کے مابین گزشتہ روز فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے ، آج بھی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فریقین کے مجموعی طور پر 8 افراد اب تک مارے گئے ہیں ۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے  ۔ ڈی پی او کے مطابق قبائل میں لڑائی جنگل کی لکڑی کے معاملے پر ہوئی ۔