گٹکا اسمگلنگ کیس،عدالت کی مجرم کو انوکھی سزا

گٹکا اسمگلنگ کیس،عدالت کی مجرم کو انوکھی سزا
گٹکا اسمگلنگ کیس،عدالت کی مجرم کو انوکھی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے گٹکا اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم آدم پٹھان کو انوکھی سزا سنادی۔

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے سمیت 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

 مجرم آدم پٹھان کو سزا سناتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور مجرم ہر مہینے محکمہ فاریسٹ کو اپنی رپورٹ دےگا۔

یادرہے کہ مجرم آدم پٹھان کو رواں سال 75 کلو گرام گٹکے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔