ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کے ...
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیاہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز 25سے29اکتوبر کو پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے،جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے افسران کی کمیٹی بناد ی گئی ہے، لاہور یوتھ فیسٹیول میں اتھلیٹکس، رسہ کشی، مراتھن، جمناسٹک ودیگر مقابلے ہوں گے،لاہور یوتھ فیسٹیول کے مقابلے 7سے 9نومبر کو ہوں گے۔اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہورتنویر عباس اور محمد حفیظ بھٹی نے شرکت کی ہے۔

مزید :

کھیل -