عمران خان عدالتی معاملے پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں: ترجمان نادرا

عمران خان عدالتی معاملے پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں: ترجمان نادرا
عمران خان عدالتی معاملے پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں: ترجمان نادرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا ترجمان نے کہا ہے کہ نادرا ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو انگوٹھوں کی تصدیق پوری نیک نیتی سے کر رہا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بار بار بیانات کے ذریعے ہمیں پر پریشر ڈالنے کی کوشش نہ کریں اور ایک عدالتی معاملے پر اثر انداز ہونے سے اجتناب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 29حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ بھیجی جا چکی ہے، اس رپورٹ میں ہماری جانب سے صرف بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، بطور ادارہ نادرا کی جانب سے کسی بھی رپورٹ میں نہ تو کوئی الزام لگایا جاتا ہے اور نہ کسی کو الزام سے بری کیا جاتا ہےکیونکہ یہ فیصلہ کرناعدالت کا کام ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -