حکومت غیر قانونی ہے,پارلیمنٹ میں اکثریت نے انتخابات میں دھاندلی کا کہا: عمران خان

حکومت غیر قانونی ہے,پارلیمنٹ میں اکثریت نے انتخابات میں دھاندلی کا کہا: ...
حکومت غیر قانونی ہے,پارلیمنٹ میں اکثریت نے انتخابات میں دھاندلی کا کہا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی کا اعتراف کیا گیاہے، ہمیں بتایا جائے کہ رپورٹ 9ماہ بعد کیوں جاری کی گئی، اس میں اتنی تاخیر کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ ثابت ہو گیا کہ مینڈیٹ دھاندلی پر مبنی ہے تو یہ حکومت بھی غیر قانونی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کیا ، اکثریت نے دھاندلی کی بات کی مگر کہا کہ وزیر اعظم مستعفی نہ ہوں، دھاندلی کو تسلیم کرنا اور وزیر اعظم کا استعفیٰ نہ مانگنا تومک مکا ہے، پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کیا، ہماراکوئی کارکن ملوث نہیں تھا، میں کارکنوں کے پرامن رہنے کی ضمانت دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں لاہوریوں کو جانتا ہوں، اتوار کے روز جلسہ تاریخی ہونے ہونے جا رہا ہے، میں اعلان کر چکا ہوں کہ بڑی عید دھرنے پر آئی ہوئی عوام کے ساتھ گزاروں گااور استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -