انسداد پولیو مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہورہی ہے

انسداد پولیو مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہورہی ہے
انسداد پولیو مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہورہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہورہی ہے جس کے دوران 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کےلئے تقریباََ 25 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیوٹیمیں ریلوے سٹیشنوں، بس اڈوں اور دوسرے عوامی مقامات پربھی موجود ہوں گی۔ پولیو ٹیموں کےلئے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں بھی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 7 لاکھ گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کےلئے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔