وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج(پیر کو) ہوگاجس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزراشرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل 7 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی۔اجلاس میں 18 ویں ترمیم کے بعدہائرایجوکیشن کمیشن کے معاملات کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی دینے سے متعلق بھی جائزہ لیاجائے گاجبکہ وفاقی حکومت کے ریگولیٹری معاملات سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام پرغورہوگا۔ کونسل اجلاس میں پٹرولیم پالیسی 2012 میں ترمیم پربھی بات چیت ہوگی اوروزیراعظم قومی صفائی مہم شروع کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کریں گے جبکہ بجلی کے خالص منافع سے متعلق قاضی کمیٹی کی رپورٹ پرعملدرآمدکاجائزہ لیاجائے گا۔اجلا س میں ای او بی آئی اورورکرزویلفیئربورڈ کے معاملات پربھی مشاورت ہوگی اور پٹ فیڈراورکیرتھرکینال کوپانی فراہم کرنےکاجائزہ لینے کے علاوہ بلوچستان کے توانائی سے متعلق مسائل حل کرنے کے اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا۔