نام تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت،لڑکی کے والد کی مالی حیثیت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

نام تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت،لڑکی کے والد کی مالی حیثیت سے متعلق ...
نام تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت،لڑکی کے والد کی مالی حیثیت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکی کے نام کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے لڑکی کے والدکی مالی حیثیت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے لڑکی کے نام کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے والد کے پاس کچھ بھی نہیں،لڑکی کاوالد 20 سے 25 ہزارروپے ماہانہ کماتاہے اور10 ہزارروپے گھرکاکرایہ ہے۔شاہد ایوب کی دوسری بیوی کرسچین سے مسلمان ہوئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ولدیت کے معاملے میں شرعی اور قانونی نقطہ ہے،بیٹی والد کا نام ولدیت کے کالم سے نکلوانا چاہتی ہے، عدالتی معاون سے معاملے پر معاونت لیں گے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن آپ پر عدالت زیادہ بوجھ تو نہیں ڈال رہی؟،اس پر بشیر میمن نے کہا کہ عدالت کی ذمے داریاں میرے لیے باعث عزت ہیں،عدالت نے ولدیت کے کالم میں والد کا نام نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔