سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔ اس موقع پر درخواست گزار بیرسٹردانیال چودھری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی۔درخواست واپس لینے پر عدالت نے کیس کو نمٹاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل63،62کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست 2017میں دائر کی گئی تھی۔