جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، چیف جسٹس کا اومنی گروپ کو جے آئی ٹی اخراجات کی ادائیگی کا حکم

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، چیف جسٹس کا اومنی گروپ کو جے آئی ٹی اخراجات کی ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، چیف جسٹس کا اومنی گروپ کو جے آئی ٹی اخراجات کی ادائیگی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اومنی گروپ کے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کے اخراجات اومنی گروپ کے ذمے لگادیے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اومنی گروپ کی کتنی شوگر ملز ہیں جس پر جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ کی 16 شوگر ملز ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اومنی گروپ کسی کا بے نامی دار تو نہیں؟ سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ جعلی بینک اکاوؤنٹس میں رقم جمع کروانے والے ٹھیکیدار بھی تھے، سرکاری ٹھیکیداروں کے نام بھی رپورٹ کا حصہ بنا دیے ہیں، تمام بینک اکاﺅنٹس کا جائزہ لینا مشکل کام ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی کا خرچہ اومنی گروپ پر ڈالیں گے،پیسہ کوئی کھائے اور خرچہ سرکار کیوں کرے؟ چیف جسٹس نے وکیل اومنی گروپ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گھر بیچ کر اخراجات کیلئے جے آئی ٹی کو پیسے دیں،وکیل انور مجید، عبدالغنی مجید نے جے آئی ٹی کے اخراجات دینے سے انکار کر دیا۔