وزارت داخلہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےلئے اپنے خط کی پیروی کرے:سپریم کورٹ،سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی

وزارت داخلہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےلئے اپنے خط کی پیروی کرے:سپریم ...
وزارت داخلہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےلئے اپنے خط کی پیروی کرے:سپریم کورٹ،سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اسحاق ڈار کی واپسی کےلئے برطانوی حکومت کو لکھے گئے اپنے خط کی پیروی کرے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ نیب نے اسحاق ڈارکی حوالگی کیلئے 10 ستمبرکو وزارت داخلہ کوخط لکھا،11 ستمبرکووزارت داخلہ نے خط وزارت خارجہ کوبھجوادیا،نیئر اے رضوی نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے خط 13 ستمبرکولندن میں پاکستانی سفارتخانے کوبھیجا،پاکستانی سفارتخانے نے خط فارن اینڈکامن ویلتھ آفس کوبھجوادیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر اے رضوی نے کہا کہ فارن اینڈکامن ویلتھ آفس نے خط برطانوی وزارت داخلہ کوبھیج دیا،برطانوی وزارت داخلہ کی طرف سے خط کے جواب کاانتظار ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ وزارت داخلہ اپنے خط کی پیروی کرے۔عدالت نے اسحاق ڈار وطن واپسی کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے اسحاق ڈارکوایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں طلب کررکھاہے۔