این آر او عملدرآمد کیس میں آصف زرداری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس کل سماعت کرینگے

این آر او عملدرآمد کیس میں آصف زرداری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے ...
این آر او عملدرآمد کیس میں آصف زرداری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس کل سماعت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آر او عملدرآمد کیس میں آصف زرداری کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف زرداری سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھی،سابق صدر نے سپریم کورٹ کے این آراو عملدرآمد کیس میں عبوری حکم کو چیلنج کر رکھا ہے،آصف زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکم ٹیکس قانون کی شق 121 کے مطابق 5 سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں،سابق صدر کا کہناتھا کہ میری اہلیہ بے نظیربھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا شہید کی قبرکے ٹرائل کے مترادف ہے، کیا بچوں سے بھی ایک عشرے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں؟ ۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایسے مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکا ہوں،عدالت کا 29 اگست کا اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم آئین کی شق 13 کی خلاف ورزی ہے،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال تفصیلات طلب کی جاتی ہیں، الیکشن قوانین کے تحت امیدواراسکی اہلیہ اورزیرسرپرستی بچوں کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے 2007 سے 2018 تک آصف زرداری اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، زرداری نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کےخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔