پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے:بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ...
پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے:بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہماری سرکار کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے۔
اپنے ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد ختم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور دہشتگردوں کےخلاف سرجیکل اسٹرائیک ناگزیرہے ، پاکستان کی جانب سے اقدامات تک سرحدپرامن نہیں ہوسکتا ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معمول کے تعلقات چاہتاہے تواقدامات کرے،مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،بھارتی حکومت کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ۔