ٹیکس ریکوری مہم تیز، نادہندگان کو نوٹسز جاری: نیاز سبحانی احمد 

ٹیکس ریکوری مہم تیز، نادہندگان کو نوٹسز جاری: نیاز سبحانی احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 10 فیصد رعایت دی گئی ہے اور مزید یہ کہ Eپیمنٹ کے ذریعے ٹیکس جمع کروانے پر مزید 5 فیصد تک رعایت مل رہی ہے۔ معزز شہری 30 ستمبر 2020ء تک اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بات کا اظہار نیاز سبحانی احمد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون نمبر 7ریجن Bنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بڑے ٹیکس دہندگان اس رعایت سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کی ہدایت پر ریکوری مہم تیز کردی گئی ہے۔ نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اس رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور بروقت ٹیکس ادا کریں۔ 

مزید :

کامرس -