کوئنٹن ڈی کوک کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی، سکواڈز میں شامل

کوئنٹن ڈی کوک کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی، سکواڈز میں شامل
کوئنٹن ڈی کوک کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی، سکواڈز میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ایک بار پھر بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق 32 سالہ کوئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا۔ حالیہ عرصے میں وہ مختلف عالمی ٹی ٹونٹی لیگز خصوصاً سی پی ایل (کیریبیئن پریمیئر لیگ) میں مصروف رہے۔

جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ٹیم کے لیے بہت اہم ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب گزشتہ ماہ کوئنٹن سے ان کے مستقبل پر بات ہوئی تو یہ واضح تھا کہ وہ اب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا عزم رکھتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈی کوک کی واپسی جنوبی افریقا کے لیے ایک اہم قدم ہے۔کوئنٹن ڈی کوک کو 54 ٹیسٹ،155 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
 

مزید :

کھیل -